پاکستان (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا چین کا پانچ روزہ دورہ مکمل ہو گیا، آج ایک روزہ نجی دورے پر ہانگ کانگ روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چینی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کیں جس میں اقتصادی تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔
ان میں توانائی اور فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے شنگھائی انرجی فورم سے خطاب بھی کیا۔ فورم میں 50 سے زیادہ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیرا عظم بیجنگ سے بلٹ ٹرین کے ذریعے شنگھائی گئے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے گفتگو میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی۔