نواز شریف کو زرداری سے مفاہمت میں مودی کا یار اور کرپشن کا سردار بنا دیا ہے۔ انور گجر

PML-N

PML-N

کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سنئیر رہنماءمحمد انور گجر، رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کو زرداری سے مفاہمت میں مودی کا یار اور کرپشن کا سردار بنا دیا ہے، نواز شریف نے جن علی بابا چالیس چوروں سے مک کا کر کے ناصرف (ن) لیگ کو سندھ میں مکمل طور پر دفن کیا، بلکہ سردار ممتاز علی بھٹو کو پارٹی سے دور رکھ کر زرداری کو خوش کیا۔

آج یہی کرشن میں ڈوبے ہوئے لوگ نوازشریف کو سب سے بڑا کرپٹ مجرم بنا کر پیش کررہے ہیں،یہ ہے مفاہمت کی لعنت جسے ہم نے پہلے ہی لعنتقرار دیا تھا،انہوں نے کہا کہ مفاہمتی آج ملک وقوم کا لوٹا ہوا مال بچانے اور چھپانے کے لئے گھتم گھتا ہوکر ایک دوسرے کے بال نوچ رہے ہیںبلکہ ایک دوسروں کوچوروں اور لٹیروں لقب دے رہے ہیں،تقرریوں میں علی چالیس چوروں کو لٹکانے والے آج میاں برادران کو یہی لوگ کرپشن پر گھسیٹ رہے ہیں،انور گجر ،رزاق باجوہ نے کہا کہ بلاول زرداری کا حالیہ خطاب چور مچائے شور جیسا ہے۔

اگر نوازشریف چوروں کا سردار ہے تو بلاول زرداری کرپشن کے ویلن آصف علی زرداری کا بیٹا ہے،جس کی کرپشن کے قصے اور کہانیاں دنیا بر میں مشہور ہیں، بلاول زرداری جس پر پارٹی کا چئیرمین ہے وہ پوری پارٹی کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے اور کرپشن کی بیسا کیوں کا سہارہ لیکر آج بھی سندھ کے عوام پر عذاب بنے ہوئے ہیں، کیونکہ پیپلزپارٹی کی آٹھ سالہ کارکردگی سے عوام مایوس ہوکر ان سے نجات کے لئے راہیں تلاش کررہی ہیں،کیونکہ سندھ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں، بلکہ پولیس افسر شاہی انتظامیہ کے بلبوتے پر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر سندھ کی عوام پر زبردستی مسلط ہوئے ہیں۔