لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق صدرآصف علی زرداری سمیت متعدد دیگر سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف کیس دائر رکھا ہے۔
درخواست گزار کا موٴقف ہے کہ ان سیاست دانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے اپنا سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا۔ عدالت ان کے اثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم جاری کرے، عدالت نے کیس پر کارروائی 16 جون تک ملتوی کر دی۔