نیویارک (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن سےملاقات میں وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر جوبائیڈن نے نواز شریف اور پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب جمہوری رہنما کی حیثیت سے وزیر اعظم نوازشریف کی بہت اہمیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔
دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح میں رہنمائی کاکرداراداکررہاہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ معیشت اورتوانائی کےشعبوں میں بھی تعاون وسیع کرنے پراتفاق کیا ۔ نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاک امریکا تعاون کےلیےقائم پانچوں ورکنگ گروپ اہم پیش رفت حاصل کررہےہیں۔