لالہ موسیٰ : ممبر صوبائی کونسل پاکستان تحریک انصاف پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پنجاب کونسل کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی زیر صدارت (ہولڈے ان) میں صوبائی کابینہ، سنٹرل ریجن پنجاب کے ضلعی صدور ، جنرل سیکرٹریز، تنظیمی شعبہ جات سمیت پارٹی کے اہم رہنمائوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پندرہ اور اٹھارہ دسمبر کے احتجاج کی حکمت عملی اور لائحہ عمل طے کیا گیااجلاس کے بعد اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید ،صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹریاسمین راشد دیگر پارٹی عہدیداروںکے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔