کراچی (جیوڈیسک) تیرہ اگست اور 13ویں برسی نازیہ حسن کی یاد میں ابھرتے فلمساز کا منفرد Tribute آگیا منظر عام پر۔ پاپ موسیقی کی ملکہ کی یادیں تازہ کرتی یہ مختصر دورانئے کی فلم نوجوان فلم میکر فراز وقار کی تخلیق ہے جو اس سے قبل ایک ابھرتے فلمساز کی حیثیت سے کان کے مشہور و معروف فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
پاپ لیجینڈ کی یادیں تازہ کرتی اس شارٹ فلم میں کئی بین القوامی ماڈلز اور اداکار حصہ لیتے نظر آرہے ہیں جس کی عکسبندی مکمل طور پر متحدہ عرب امارات میں کی گئی ہے۔ imagineer کے عنوان سے اس شارٹ فلم ٹربیوٹ میں نازیہ حسن کی کئی یادگار دھنیں شامل کی گئیں ہیں۔
نازیہ حسن کے یاد میں اپنی اس نئی پیشکش کو فین اور فلم میکر فراز وقار انکے چاہنے والوں کے نام کرتے ہیں۔ صرف پینتیس برس کی عمر میں ہمیشہ کے لئے خاموش ہوجانے والی اس سریلی آواز اوران سدا بہار گیتوں کا مداحوں کے دلوں میں بسیرا آج بھی ہے برقرار۔ جس کی یادیں تازہ کرتی یہ ویڈیو نازیہ حسن کی 13 ویں برسی کی مناسبت سے ریلیز کی گئی ہے۔