ناظم جوکھیو قتل کیس، 5 ملزمان ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
Posted on January 13, 2022 By Majid Khan کراچی, مقامی خبریں
Nazim Jokhio
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار ہو گئے۔
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے کی۔
جج نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ مقدمہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، اور دہشت گردی کا کیس سننےکا اختیار ماڈل کورٹ کو نہیں ہے۔
ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کا اندراج نہیں کیا۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔
عدالت سے فرار ہونے والے ملزمان میں سلیم سالار، محمد سومار، محمد اسحاق، دودو خان اور محمد خان جوکھیو شامل ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com