ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ قابل مذمت عمل ہے۔ سید حیدر عباس رضوی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئر مین سید حیدر عباس رضوی نے ناظم آباد میں رہائش گاہ پر مجلس عزاداری پر فائرنگ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس اندوہناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ بے گناہوں کا خون بہانے والوں کا کوئی مذہب نہیں واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایسا دل سوز واقعہ فرقہ ورانہ فساد پھیلانے کی ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے حیدر عباس رضوی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب ہمارا ملک سیاسی بحرانوں سے دوچار اور افرا تفری میں مبتلا ہے ایسے وقت میں دہشت گردی کی کاروائی اور قیمتی جانوں کا ضیاع ملک دشمن عناصر کی جانب سے اتحاد و بھائی چارگی کو پارہ پارہ کرنے کی سازش ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ ناظم آباد کے واقعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور مجالس و جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات