کراچی (پ ر) جماعت اسلامی یو سی 48 کے نائب امیر شمس الرحمن نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد نمبر 3 میں واقع فوڈ اسٹریٹ کی سڑک عرصہ دراز سے نہایت بری حالت میں ہے، یہ ناظم آباد کی سب سے بڑی فوڈ اسٹریٹ ہے، سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے، جس سے دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناظم آباد فوڈ اسٹریٹ کی اطراف آبادی سے سیوریج کا پانی آئے دن سڑک پر جمع ہو جاتا ہے جس فوڈ اسٹریٹ میں آنے والے لوگوں کو شدید پریشانی ہوتی ہے سڑک پر گندے پانی کی بدبو سے دکانداری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
شمس الرحمٰن نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد نمبر 3 فوڈ اسٹریٹ کی سڑک کی فوری مرمت کروائی جائے۔