ناظم آباد؛ پولیس کی طرف سے زبردستی دکانیں بند کروانے کے خلاف احتجاج

Shops

Shops

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس کی جانب سے رات 12 بجے زبردستی دکانیں بند کروانے کے خلاف علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے احتجاج کیا۔

ناظم آباد کے علاقے میں سیف اللہ ہوٹل اسٹاپ کے قریب پولیس کی جانب سے رات 12 بجے زبردستی دکانیں بند کروانے کے خلاف علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث ناظم آباد سے سائٹ ایریا جانے اور آنے والی شاہراہ پر ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک معطل رہا، تاہم بعد ازاں پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ثابت ہوئے جس کے بعد احتجاجی مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے جس کے بعد ٹریفک دوبارہ سے بحال ہوگیا۔