اہلیان نارتھ ناظم آباد کی ریحان ہاشمی سے ملاقات

Rehan Hashmi Receive Shield

Rehan Hashmi Receive Shield

کراچی : نارتھ ناظم آباد کے مکینوں کی محلہ کمیٹی کے صدر اور ممبران نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نے ریحان ہاشمی کو چیئرمین بلدیہ وسطی کا عہدہ سنبھالنے پر تہہ دل سے مبارک بادپیش کی اور محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے تعریفی شیلڈ بھی پیش کی اس موقع پر صدر محلہ کمیٹی محمد عرفان بھائی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بلدیہ وسطی میںتعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو فروغ دیئنگے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محلہ کمیٹی نارتھ ناظم آباد آپ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے اہلیان نارتھ ناظم آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی خدمت کسی پر احسان نہیں بلکہ شہری حکومت کے نمائندوں کا فرض ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتیں مہیا کرے۔

انھوں نے کہا کہ شہری حکومت ہی دراصل عوام کی حکومت ہوتی ہے جو ہمہ وقت عوام سے رابطے میں رہتی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ وسطی عوام کو شہری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لارہی ہے۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کا تعاون جاری رہا تو بہت جلد ضلع وسطی کراچی کا مثالی ضلع بن جائیگا اس موقع پر وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمد وسیم مصطفی سومرو ،یونین کمیٹی کے چیئرمین وائس چیئرمین، یوسی پینل کے ارکان بھی موجود تھے۔

جاری کردہ: عالمگیر سیفی
انفارمیشن آفیسر( بلدیہ وسطی)
0314-3699690