نذیر شاہ پر آزاد کشمیر کے اساتذہ کا اعتماد انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

بھمبر : نذیر شاہ پر آزادکشمیر کے اساتذہ کا اعتماد انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے نذیر شاہ نے ہمیشہ اساتذہ برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ضلع بھمبر کے اساتذہ نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ان خیالات کا اظہار سکول ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع بھمبر کے نومنتخب صدر محمد اکر م چوہدری نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھمبر ،برنالہ اور سماہنی کے اساتذہ نے مجھ پر اور نذیر شاہ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے مجھے اور نذیر شاہ کو ضلع بھمبر سے بھاری مینڈیٹ دے کر ہماری ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ کسی اساتذہ کے حقوق اور عزت ونفس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کیساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر عوام کا سرکاری اداروں کے اوپر اعتماد بحال کرینگے۔

اساتذہ اپنے سرکاری اداروں کے اندر تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ دیں ان کے حقوق کا تحفظ ہم کرینگے انہوں نے کہاکہ مجھے ضلع بھمبرسے سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کا بھاری اکثریت سے صدر منتخب کروانے پر میں میرے دوستوں ،ووٹروں اور سپورٹروں کا کلیدی کردار ہے میں ان تمام افراد کا شکر گزارہوں انکی مشاورت سے اساتذہ کی خدمات کا سفر جاری رہے گا۔