کراچی : کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہاہے کہ جس انداز میں کھیلوں کے فروغ کے لئے نیشنل بینک کردار ادا کر رہا ہے اس پر بینک کی انتظامیہ کو جتنابھی خراج تحسین ادا کیا جائے کم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے بینک کے وفد سے کہا جس میں غلام محمد خان ، علیم خان موسی ، عظمت اللہ خان شامل تھے کمشنر کراچی نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ نیشنل بینک تسلسل کے ساتھ نہ صرف یہ کہ اپنے ادارے میں کھلاڑیوں کو روزگار دے رہا ہے بلکہ ملک کے تمام ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لے رہا ہے اور انکے کھلاڑی ملک کی مختلف ٹیموں میں بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔
انہوں نے ملک کے دیگر اداروں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں کے فروغ میںنیشنل بینک کی تقلید کریں انہوں نے جنوری میں کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل بینک پریذیڈنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر اویس اسد خان نے تفصیل کے ساتھ بینک کی کھیلوں کی سر گر میوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صد ر اقبال اشر ف کے دور صدارت میں 3 نئی ٹیموں کا بینک میں اضافہ کیا گیا ہے جس میں گرلز کرکٹ ٹیم کا قیام بھی شامل ہے۔
اویس اسد خان نے بتایا کہ 17 جنوری سے 29 جنوری تک پیپلز اسپورٹس کمپلیکس پر آل پا کستا ن فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل بینک منعقد کرے گا جس کے لئے میر کراچی سید وسیم اختر نے ٹورنامنٹ کے لئے گراونڈمہیا کر دیا ہے کہ ٹورنامنٹ ملک کی تاریخ کا اہم ٹورنامنٹ ہوگا اویس اسدخان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بینک انتظامیہ بھرپور کو شش کر رہی ہے کہ کراچی میں ہاکی، فٹبال ، باسکٹ بال ، اور ٹینس کورٹ کے گراونڈ کے لئے قطہ اراضی حاصل کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں KMC کے CSR شعبہ کا مشکور ہوں کہ وہ اس سلسلے میں ہماری بھر پور رہنمائی کر رہے ہیں اویس اسد خان نے کمشنر کراچی سے درخواست کی کہ وہ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کریں جوانہوں نے قبول کرلی۔
غلام محمد خان 03003541517-03082220321 کیپشن : – کمشنر کراچی اعجاز احمدخان نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان اور دیگرسے ملاقات کررہے ہیں