نبیر کیساتھ تصاویر منظر عام پر آنے سے کترینہ میڈیا سے ناراض

Katrina

Katrina

ممبئی(جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سپین میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں،اداکارہ اپنی اور رنبیر کی ساحل پر بنی فوٹو گراف منظر عام پر آنے سے پریشان ہو گئیں۔

بھارتی ذرائع میں کیوٹ کیٹ اور رنبیر کپور کی پروان چڑھتی دوستی کا خوب چرچا ہے،دونوں کو کئی جگہ ایک ساتھ دیکھا گیا ہے،رنبیر اور کترینہ کی ایک تصویر کو بھارتی میڈیا نے موضوع بنایا ہوا ہے جس میں دونوں سپین کے ساحل پر ایک ساتھ پکنک مناتے ہوئے دیکھے گئے ہیں،ذاتی زندگی میں مداخلت پر کترینہ کیف میڈیا سے ناراض ہو گئی ہیں۔