این اے 1 میں ناکامی پی ٹی آئی کی باہمی اختلافات کی وجہ سے ہوئی، قمر حیات

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے این اے ون کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی ناکامی کو پی ٹی آئی کے باہمی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔جماعت اسلامی پشاور کے ترجمان قمر حیات نے ایک بیان میں این اے ون کے ضمنی انتخاب میں شکست کو پاکستان تحریک انصاف کے باہمی اختلافات کی وجہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے اپنے نامزدہ کردہ امیدوار بحراللہ خان کے کاغذات نامزدگی واپس لیے تھے اور پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں ریلی اور اجتماعات میں شرکت کی،تاہم پی ٹی آئی کی صفوں میں اختلاف کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔