این سی او سی نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

Vaccine

Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے موڈرنا ویکسین سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

این سی او سی کے مطابق موڈرنا ویکسین عام شہریوں کو لگائی جاسکتی ہے اور یہ ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو بھی لگائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے جس میں اب تک 3 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔