لندن (جیوڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ ملین مارچ ہر صورت میں اتوار کو سنٹرل لندن سے برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ تک نکالا جائے گا۔ جس میں برطانیہ اور یورپ سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی، کشمیری اور سول سوسائٹی کے لوگ شریک ہوں گے۔
بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے لندن میں 26 اکتوبر کو کشمیر ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کشمیر سے اپنی سات لاکھ سے زائد افواج کو نکال کر کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یو کے نے کشمیر ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔