قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداریاین ڈی ایم اے کے اعدادوشمار کیمطابق بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک سو انتالیس افرادجاں بحق جب کہ آٹھ سوچار افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کیاعداد وشمار کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں سینتالیس پنجاب میں ہوئیں۔ جمع شدہ اعدادوشمار کیمطابق نارووال میں چودہ،گوجرنوالہ میں چار،سیالکوٹ میں آٹھ اور راجن پورمیں نوافراد جاں بحق ہوئے۔
بارشوں اورسیلاب نے پنجاب کے بعد سندھ میں تباہی مچائی تو چونتیس افراد جان کی بازی ہارگئے۔۔خیبرپختونخوا بھی قدرتی آفات کی ہلاکت خیزیوں سے نہ بچ سکا ۔ ۔طوفانی بارشیں آئیں تو خیبرپختونخوا کے چوبیس افرادلقمہ اجل بنے۔ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداداٹھارہ،فاٹا میں بارہ جب کہ آزادکشمیر میں چار ہے۔ این ڈی ایم اے کیمطابق سیلاب سے تین ہزارآٹھ سوچھبیس دیہات متاثرہوئے۔۔جن کے لیے دوسوتینتالیس ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔