کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا اب ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے ماضی کے مقابلے میں ہم دنیا بھر کے برانڈ ز اپنے ملک میں متعارف کرانے کی پوزیشن میں آگئے ہیں ۔ایک چھت تلے عام شہری کی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکاہے۔ماہ صیام اور عید الفطر کے حوالے سے فیشن کی دنیا کے علاوہ دیگر اشیاء کی فراہمی کے لئے بجٹ بازارملٹی ڈائیمنشنل اسٹور کا تصور عملی شکل میں پیش کردیا ہے جس میں ا یک چھت تلے خرید و فروخت کا حل مرد خواتین اور بچوں کے لئے دیا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار بجٹ بازار کے سی ای او اویس بیرانے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب کے ڈی اے مارکیٹ گلشن اقبال میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ ہم بہت جلد شہر کو پہلا فیشن اسٹور فراہم کریں گے۔جس میں دنیا بھر کے صف اول کے برانڈ ز متعارف کرائیں گیجو مرد ،خواتین اور بچوں کی ضروریات زندگی سے مرصع ہوگا۔فیشن ، بیوٹی ، برانڈڈ ڈیزائنرز کے جدید ملبوسات اعلیٰ معیار کے کپڑے ، شوز، دیگر لوازمات مناسب قیمتوں پر فراہم کریں گے۔ایک چھت تلے تین منزلہ اپنی طرز کا منفرد بجٹ بازار اسٹو ر میں ہر فلور مرد ، خواتین اور بچوں کے لئے الگ الگ مختص کیا گیا ہے ۔ان کو ضروریات زندگی کی خریداری کے لئے سہولیات اچھے ماحول میں فراہم کررہے ہیں۔ملکی پراڈکٹ کے ساتھ غیر ملکی پراڈکٹ مناسب ریٹ پر فراہم کرکے ہم نے ایک نئی روایت کا آغاز کردیا ہے ۔مذکورہ رنگا رنگ تعارفی تقریب میں ٹی وی ، فلم ، تھیٹر ، فیشن ، ماڈلنگ اور بیوٹی انڈسٹری ، سماجی ، ثقافتی ، سرکاری اور کاروباری ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔