نیلم کے گائوں اسلا م پورہ میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا

مظفرآباد : نیلم کے گائوں اسلام پورہ میں جنگلات کی کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مقصود بٹ نامی شخص نے چینسہ اور آرا مشنیوں سے درختوں کا صفایا کرنا شروع کر دیا۔ محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے اسلام پورہ کے جنگل کو کاٹ کر لکڑ فروخت کی جا رہی ہے۔

عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جانے لگی ہے۔ مقصود بٹ نامی شخص کو جنگلات کٹائی سے روکانہ گیا تو چند ماہ میں اسلام پورہ میں سبزدر ختان کا صفایا ہو جائے گا۔ عوام علاقہ نے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگلات کی کٹائی بند کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم کے گائوں اسلام پورہ میں مقصود بٹ نامی شخص نے سبز درخت کاٹ کر فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں۔ محکمہ جنگلات کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔ محکمے کی ملی بھگت سے اسلام پورہ کے جنگل کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جانے لگی ہے۔

جنگلات ہی اچھی صحت کے ضامن ہوتے ہیں۔ مقصود نامی شخص کو بے لگام چھو ڑدیا ہے وہ اسلام پورہ کے جنگلات کو کاٹ کر فروخت کر رہا ہے محکمہ جنگلات کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ عوام علا قہ نے وزیر جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام پو رہ کے جنگلات کی کٹائی کو رکوائیں اور مقصود نامی شخص کے خلاف کا رروائی کروائیں۔