نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے چین 448 ملین ڈالر دینے پر تیار

Neelam Jhelum

Neelam Jhelum

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ چین کا ایگزم بینک منصوبے کی تکمیل کیلئے چوالیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر دے گا۔ چین کا ایگزم بینک قومی اہمیت کے حامل نو سو انہتر میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے نیلم جہلم پراجیکٹ کیلئے چار سو اڑتالیس ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

اس مقصد کے لیے چین کے ایگزم بنک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ آزاد جموں و کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ملک میں بجلی کی کمی دور کرنے کے لیے سستی پن بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ پاکستان کے دریاں کے پانی کے ترجیحی حقوق کے حوالے سے بھی یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

نیلم جہلم پراجیکٹ کی اہمیت کے پیش نظر واپڈا تعمیراتی شیڈول کے مطابق سال دو ہزار سولہ میں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لا رہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔