نیلم جہلم ہائیڈرل پروجیکٹ کی سرنگ میں دھماکہ، تین مزدور جاں بحق

Muzaffarabad

Muzaffarabad

مظفر آباد (جیوڈیسک) مجہوئی کے مقام پر نیلم جہلم ہایئڈل پاور پراجیکٹ کی ٹنل بورنگ مشین میں اچانک گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا۔ جس سے تین مزددور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔ زخمی مزدوروں میں سے تین چینی باشندے بھی شامل ہیں۔

جنہیں طچی امداد کیلئے شیخ خلیفہ بن زائد النہیان اسپتال مظفر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ زخمی مزدوروں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔