مظفر آباد (جیوڈیسک) نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کے دورے کے بعد عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کی تکمیل پر 969 میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان نیلم جہلم پاور پروجیکٹ کا دورہ کر کے دیکھیں کہ حکومت کس طرح پاکستان کی خدمت کر رہی ہے۔ عمران اور قادری کا دھرنا ملک کی ترقی اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے خلاف ہے۔
عمران کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ نواز شریف کی حکومت جو تیزی سے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ان میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت چین کے تعاون سے ملک میں ساڑھے دس ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔