ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے کترینہ کیف کیساتھ تعلقات ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں مزید منفی رویہ برداشت نہیں کر سکتا تھا لہٰذا اس رشتے کو ختم کرنے میں ہی عافیت جانی۔
رنبیر اور کترینہ کافی عرصہ ایک دوسرے کے قریب رہے تاہم اب اچانک ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔
اداکاروں کے درمیان حالات اتنے کشیدہ ہو گئے تھے کہ انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے بھی صاف انکار کر دیا تھا لیکن اب دونوں طویل عرصے بعد فلم جگا جاسوس کی تشہیری مہم میں ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی صحافیوں نے رنبیر سے ان کے تلخ ماضی کے بارے میں سوالات پوچھتے ہوئے کترینہ کے ساتھ علیحدگی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی تو رنبیر نے واضح کیا کہ کترینہ اور میرے درمیان معاملات اس حد تک خراب ہو چکے تھے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ اب اس رشتے کو مزید آگے نہیں بڑھانا۔