منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی: عابد رضا

Gulyana

Gulyana

گلیانہ: عدلیہ پر اعتماد ہے منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے ڈیرہ عبدالمالک پر میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے نہا کہ الیکشن 2008 میں بھی میری اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں چلنج کیا گیا لیکن عدلیہ نے میرے خلاف بے بنیاد پٹیشنز کو خارج کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سینکڑوں متحارب گروپوں میں صلح کروا کر امن کی شمع روشن کی ہے۔ حلقے کی عوام کی معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے دن رات ایک کر دئیے۔ ہمارے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔