غفلت یا لاپرواہی ریلوے پھاٹک پیرمحل تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں

پیرمحل :غفلت یالاپرواہی ریلوے پھاٹک پیرمحل تنگ ہونے کے باعث ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں، شہریوں مسافروں کا احتجاج تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ روڈ پر ریلوے پھاٹک موجود ہے جوکہ عرصہ دراز سے اس وقت کی ضروریات کے مطابق نصب کیا گیا تھاجب یہ لنک روڈ تھا اب ڈبل روڈ کے باعث فیصل آباد تا ملتان جانے والی تمام ہیوی ٹریفک اسی روڈ سے گذرتی ہے۔

دن رات ہزاروں گاڑیاں اس ریلوے پھاٹک کوکراس کرتی ہے ریلوے پھاٹک چھوٹا ہونے کے باعث گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ جاتی ہے جس سے رجانہ روڈ پر واقع تاجروں کے کاروبارٹریفک کی گھنٹوں لائنیں لگنے کے باعث تباہ ہوچکے ہیں سیاسی سماجی فلاحی تنظیموں نے ریلوے انتظامیہ کی غفلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہ کہ فوری طور نیا پھاٹک تعمیر کیا جائے۔