مذاکرات کر کے بھی جنگ جیتی جا سکتی ہے، ظفر اللہ جمالی

 Zafar Ullah Khan Jamali

Zafar Ullah Khan Jamali

ٹنڈو آدم / نواب شاہ (جیوڈیسک) سابقہ وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے ٹنڈو آدم کے دورے کے دوران علی مردان جمالی کی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں تو بہتر ہیں۔

یہ ملک کے امن کیلیے اچھا ہے، مذاکرات کامیاب ہوگئے تو اس کے بلوچستان پر بھی اچھے اثرات ہونگے ، انھوں نے کہا کہ کوئی بھی جنگ جیتنے کیلیے ضروری نہیں کہ بندوق سے دشمن کو زیر کیا جائے کرو، کامیاب مذاکرات سے بھی جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

گم شدہ افراد اور بلوچستان سے ملنے والی اجتماعی قبروں کی ذمے دار حکومت ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، میں پہلے بھی کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرانے میں غیرملکی قوتیں ملوث ہیں۔