اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ عمران خان نے آج شام کو لائحہ عمل بتانے کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں مظاہرے کئے جائیں گے اور شام کو فیصلہ کریں گے کہ اور کتنے شہروں میں مظاہرے کرنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈرے ہوئے ہیں اور خوف میں فیصلے کر رہے ہیں، جب نواز شریف کا پیسہ باہر ہو گا تو آصف زرداری کا پیسہ کیسے پاکستان میں آئے گا؟ انہوں نے کہا کہ انہیں کہا جاتا ہے کہ عمران خان بند گلی میں چلے گئے ہیں۔
ایسا کہنے والے سوچیں کہ اگر وہ جیت گئے تو کیا ہو گا؟ پھر نیا پاکستان بنا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خور شید شاہ پر بھی کرپشن کے کئی کیسز ہیں، سب کا احتساب کریں گے اور عوام کا پیساعوام پر خرچ کریں گے۔