اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکراتی عمل میں فوری پیشرفت کا کوئی امکان نہیں ہے ، مذاکرات بھارت نے ختم کئے شروع بھی اسے ہی کرنا ہونگے۔
اسلام آباد میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے معاملے کو دہشتگردی سے جوڑ کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
بھارت کے ساتھ مذاکرات میں فوری پیشرفت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ مذاکراتی عمل بھارت نے ختم کیا اسے شروع بھی اسے ہی کرنا ہوگا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، امید ہے دو سے چار ہفتوں میں ملک سیاسی استحکام کی طرف جائے گا۔