مذاکرات بھی اور دھرنا بھی، یہ کیسا معیارہے؟ زعیم قادری

Zaeem Qadri

Zaeem Qadri

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ مذاکرات بھی اور دھرنا بھی، یہ کیسا معیار ہے۔

عمران خان ہرجگہ ڈرامےبازی کرتےہیں۔زعیم قادری کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان 2018 ء تک اسی طرح روتے رہیں گے۔

عمران خان کےپاس صرف رونا دھونا ہے، کوئی ثبوت نہیں، وہ تماشا لگانے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں کرسکے۔