نئی دہلی(جیوڈیسک) بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا 1947ء سے سخت موقف اور رویہ بھارت کیلیے قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں پاکستان بھارت کے موقف کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انھوں نے منگل کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم پاکستان سے ہر مسئلے پر بات چیت کو تیار ہیں تاہم مذاکرات تب ہی شروع ہو سکتے ہیں جب پاکستان کچھ کر کے دکھائے جس سے تبدیلی رونما ہوسکے۔
تعلقات کو بحال کر نا اور ان میں مضبوطی صرف بھارت کی ذمے داری نہیں، پاکستان کو بھی مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔