لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکرات کی 15 نشستیں ہوئیں۔
ہم نے نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی دعوت قبول کی ہے مگر مذاکرات کے نام پر سودا نہیں ہو گا۔
تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15 دسمبر کو عمران خان کی اپیل پر توجہ دیں۔ اگر 15 دسمبر کو لاہور نے عمران کے حق میں فیصلہ دے دیا تو حکومت کو جھکنا پڑے گا۔