پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں قوم دعا کرے۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت کی دعوت پر مذاکرات کے لئے قائم حکومتی اور طالبان کمیٹیاں آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ اور فوکل پرسن چوہدری نثار سے ملاقات کریں گی۔
پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات کے لئے جگہ کا تعین ہو چکا ہے، حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کمیٹی کے رکن یوسف شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کی طالبان شوری سے ملاقات کے لئے جگہ کا تعین ہو چکا ہے۔