لاہور (جیوڈیسک) جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے،شہباز شریف پر پورا بھروسہ ہے ۔ہم سب مذاکرات سے مطمئن ہوکر واپس جا رہے ہیں۔
سہیل بلوچ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے 3 گھنٹے مذاکرات ہوئے، ہم نے ایوی ایشن کی پالیسی کے نقصانات اور فوائد بھی بتائےاورلازمی سروسز ،شوکاز کے معاملات سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔شہباز شریف نے تحمل سے ہماری بات سنی ہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے، اسے کھونا نہیں چاہتے۔ فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔انہیں سب بتا دوں گا۔