روس (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا البتہ ان میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔
کریملن ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ یوکرین روس کے ساتھ امن معاہدے پر ایک یا دو ہفتے کے دوران یا مئی کے اوائل تک دستخط کر دے گا، یہ یوکرین کا ایک اندازہ ہےجس پرہم کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔
پیسکوف نے بتایا کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات آسان نہیں ہیں لہذا اس سلسلے میں وثوق سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،اس وقت مذاکرات جاری ہیں لیکن ان میں مثبت پیش رفت ضرور ہے ۔
یاد رہے کہ اب تک روسی و یوکرینی وفود چار بار مذاکراتی میز پر آئے ہیں۔