ویانا (جیوڈیسک) ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات گزشتہ پندرہ دن سے جاری ہیں لیکن معاہدہ طے نہ پانے کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں دو دفعہ توسیع کی جا چکی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کچھ اہم معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا کہ عالمی مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا نتیجہ جنگ ہو گی تاہم ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف کے مطابق آج فیصلہ ہونے کی امید ہے۔
دونوں فریقین میں تمام جامع نکات پر اتفاق موجود ہے جس کی وجہ سے آج معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔