لاہور (جیوڈیسک) شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے ماڈل ٹاؤن میں طاہر القادری کی رہائش پر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت بالکل اکیلی ہو چکی ہے۔
نواز شریف کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ مذاکرات میں ڈیڈلاک ان کے حق میں ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں ہے۔ عمران کے اچھا کھلاڑی ہونے میں کوئی شک نہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز شریف خود پیش ہوں اور مستعفی ہوں۔ مسلم لیگ ن دھاندلی پر سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن کیوں نہیں بنایا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نہ مانی تو اسے پورا قاعدہ پڑھانا پڑے گا۔