مذاکرات سے قبل اظہار مایوسی اور دھرنے کا اعلان ملک و قوم کے مفاد میں نہیں: امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی کہا کہ انتخابات میں ہونے والی عوامی مینڈیٹ کی چوری کیخلاف احتجاج میں جاری دھرنوں اور جلسوں سے پیدا ہونے والی دگرگوں سیاسی صورتحال کے باعث وطن عزیز بد ترین معاشی مسائل سے دوچار ہو چکا ہے اور غریب عوام تیز رفتاری سے مفلوک الحالی کی جانب بڑ رہے ہیں۔

اگر اس دگرگوں سیاسی صورتحال کا جلد خاتمہ نہیں ہوا تو معاشی دیوالیہ پن اور خانہ جنگی کا خطرہ ہے اسلئے ہم ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

امیر پٹی نے مزید کہا کہ مذاکرات سے قبل ان کی کامیابی پر شکوک و شبہات کا اظہار بد شگونی ہے اور ناکامی کی صورت 17 جنوری کو ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان قبل از وقت مذاکرات کے نتائج پر عدم اطمینان اور مایوسی کے اظہار کے علاوہ ملک میں مزیدمعاشی ابتری پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے اسلئے فریقین کو سنجیدگی اور نیک نیتی سے مذاکرات پر توجہ دینے اور قومی مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔