لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی اکثریت مذاکرات چاہتی ہے لیکن ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ مذاکرات ہوں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو جائیں تو پوری قوم لڑنے کیلئے تیار ہے لیکن اگر ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا آپریشن کے بعد پاکستان کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔
اس سے قبل شوکت خانم سوشل کے ایوراڈ تقسیم کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بغیر معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔
احتساب سب کے لیے برابر ہونا چاییے۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں احتساب کا مثالی نظام متعارت کروا رہی ہے۔ عمران خان نے شوکت خانم کو چندہ دینے والی کمپنیز اور اداروں کے نمائندوں میں تعریفی شیلڈز تقسیم کیں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کے جذبے کو سراہا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم کا سالانہ خسارہ 340 کروڑ کا ہے جبکہ 70 فیصد مستحقین مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ملک کا سب سے بڑا کینسر ہسپتال آئندہ ڈیڑھ برس میں مکمل کر لیا جائے گا۔ جبکہ ڈی ایچ اے کراچی میں ہسپتال کی اراضی کے لیے وہ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کریں گے۔