مذاکرات کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی: سراج الحق

Siraj Ul Haq

Siraj Ul Haq

پشاور (جیوڈیسک) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی پاکستان کی ناکامی ہو گی۔ امن مذاکرات کے راستے کے اسپیڈ بریکر ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن قوتیں امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی نے حکومت اور طالبان کو ایک جگہ بٹھا دیا ہے۔

ہم نے آپریشن بھی دیکھا جس سے خیبرپختونخوا اور فاٹا کے عوام کو نقصان پہنچا۔ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن کی بجائے جنگ ہو۔ سراج الحق نے کہا امید ہے کہ کابل اور اسلام آباد میں اسلامی حکومت قائم ہو گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ملک سے جانے دیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کی امارت کے ساتھ صوبے کی سینئر وزارت سنبھالے رکھنا مشکل ہو گا۔