دبئی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہے، ہماری حکومت کی کارکردگی سے عالمی ادارہ مطمئن ہے، سرکولر ڈیٹ ختم ہو رہا ہے، لوڈشیڈنگ کے معاملات بھی بہتر ہو جائیں گے۔
دبئی میں مذاکرات کے بعدآئی ایم ایف حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہماری کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے، ملک میں توانائی کا بحران ہے، لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہورہی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے معاملات بہتر ہوجائیں گے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی مہنگی نہیں کی گئی، مختلف شعبوں کو 151 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے سخت اقدامات کررہے ہیں، بجلی کی چوری اور لیکج دونوں 27 فیصد تک ہے، 4 سال میں ساڑھے4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے ۔