مذاکرات کا امکان صفر،حکیم محسود کی ہلاکت کا درد جلد سب کو محسوس ہو گا،تحریک طالبان

Taliban

Taliban

لاہور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کا امکان صفر ہے، حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔

تحریک طالبان نے دہشت گردی کی نئی لہر برپا کرنے کی دھمکی دے دی،احسان اللہ احسان نے حکومت سے مذاکرات کے امکان رد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والے حکیم اللہ محسود کی میت دیکھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔ طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود کے بعد پاکستانی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا امکان صفر سے بھی کم ہے۔

احسان اللہ نے کہا محسود کی ہلاکت پختون روایات کے خلاف ہیں،آپ نے مذاکرات کا جھانسا دے کر کسی کے گھر حملہ کر کے اسکے باپ کو ہی مار ڈالا،احسان اللہ احسان نے کہا حکم اللہ محسود طالبان لیڈر تھے، ان کی موت سے طالبان دکھی ہیں،ایسا ہی درد جلد سب کو محسوس ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا کہہ کر ہمیں اپنی حفاظت سے لاپرواہ کر دیا،اب ایسا نہیں ہو گا۔احسان الله احسان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں جب حکمران اپنے ملک کی حفاظت نہیں کر سکتے تو انہیں حکمرانی کا بھی کوئی حق نہیں، پاکستان کے حکمران امریکا کے غلام ہیں، طالبان ترجمان نے کہا انہیں ایک سو دس فیصد یقین ہے کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے ہر ڈرون حملے میں ملوث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ سمیت دوسری عدالتوں کو نہیں مانتے، ارباب اختیار میں اگر کوئی شخص بہتر ہے تو وہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہیں۔انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا حکیم اللہ کو شہادت کا درجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔