مذاکرات سے انکار جمہوریت کیلئے خطرہ ہے : آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے انکار اور ضدی رویئے جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ غیر آئینی طریقوں اور جذباتیت سے سیاسی اہداف حاصل کرنے کی کوششیں بھی جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہونگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ قوم کو سول نافرمانی پر نہ اکسایا جائے، مذاکرات کا دروازہ بند کرنے سے بھی اجتناب کیا جائے۔