چھ عالمی طاقتوں سے مذاکرات کامیاب،ایران یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادہ

Iran

جنیوا (جیوڈیسک) ایران کے چھ عالمی طاقتوں سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، ایران نے یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

آئندہ چھ ماہ کے دوران ایران جوہری سرگرمیوں کو محدود کرتے ہوئے یورینیم کی پانچ فی صد سے زیادہ افزودگی نہیں کرے گا۔

اس کے بدلے میں امریکا اورمغربی ممالک ایران کو آئندہ چھ ماہ کے دوران معیشت کی بحالی کیلیے 7ارب ڈالر دیں گے اور کوئی نہیں پابندی عائد نہیں لگائی جائے گی۔ وائٹ ہاوس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے کہا یہ معاہدہ دنیا کو محفوظ بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔

تہران کو پرامن جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے۔ یورپی یونین کی کیتھرین ایشٹن کے ترجمان مائیکل مین نے ٹوئیٹر پر پیغام دیا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی معاہدہ ہونے کی خبر دے دی ہے۔

پچھلے مذاکرات میں تنازع کا سبب بننے والے فرانسیسی وزیر خارجہ لارینٹ فیبئس نے بھی کامیابی کی خبر دی ہے۔جینوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،پرامن جوہری توانائی تہران کا حق ہے۔