مذاکرات کو دہشتگردی واقعات سے نہ جوڑا جائے: پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آبا (جیوڈیسک) مذاکرات سے پہلے بھی دہشتگردی ہو رہی تھی، طالبان سے بات چیت تمام جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ذرائع سے گفتگو۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

مذاکرات سے پہلے بھی دہشتگردی ہو رہی تھی۔ مذاکرات کو دہشتگردی کے واقعات سے نہیں جوڑنا چاہیئے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں طالبان کے ساتھ مذاکرات حکومت، سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت کا متفقہ فیصلہ ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات 2002 سے ہو رہے ہیں۔

حکومت اس ناسور کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے ہر طریقہ استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ٹائم لگے گا اور مذاکرات میں دونوں اطراف سے اعتماد کی بحالی ضروری ہے۔ وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر آئینی طریقہ استعمال کریگی۔ خواہ وہ آپریشن کی صورت میں ہی ہو۔ امن کے قیام کیلئے طالبان مذاکرات کو کامیاب بنائیں گے۔