مذاکرات دہشتگردی ختم کرنے کا بہترین راستہ ہیں : ملالہ

Malala Yousafzai

Malala Yousafzai

لندن (جیوڈیسک) سوات میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں سیاستدان بننا چاہتی ہیں، مذاکرات دہشتگردی ختم کرنے کا بہترین راستہ ہیں مگر یہ انکا نہیں حکومت کا کام ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس جا کر سیاست دان بننا پسند کریں گی۔

ان کی کوشش ہو گی کہ ملک میں تعلیم مفت اور اس کا حصول سب کے لئے لازمی ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی عوام کو ایک نہ ایک دن ان کے حقوق ضرور ملیں گے اور ہر بچہ اسکول جائے گا۔ دہشتگردی کے خاتمے سے متعلق سوال پر ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہی بہترین راستہ ہے تاہم یہ ان کا نہیں بلکہ حکومت کا کام ہے۔