نیہا دھوپیا نے نابینا افراد کیلیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا

Neha Dhupia

Neha Dhupia

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے نابینا افراد کے لیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا۔ نیہا دھوپیا نے ممبئی کے مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کے دوران نابینا افراد کے لیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا۔

اداکارہ نے اس موقع پر کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے خصوصی افراد کے لیے کوئی چیز لانچ کی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعہ نابینا افراد کو مینیو ملنے پر ویٹر سے مینیو کارڈ پر لکھی اشیاء کو پڑھنے کی مدد نہیں۔

لینی پڑے گی جس میں کافی وقت کے ساتھ دقت بھی ہوتی ہے۔ اب یہ آڈیو فوڈ مینیو سسٹم ان کی مدد کرے گا اور روہ اپنی من پسند چیزیں بروقت آرڈر کر سکیں گے۔ اس موقع پر نیہا کے ہمراہ دیویندو شرما اور ادیتی شرما بھی موجود تھے۔