ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرماکی فلم ’’ینگستان‘‘ کے نئے گانے کی وڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ ’’داتا دی دیوانی‘‘ کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پاکستانی گلوکاروں شیراز اپل اور رفاقت علی خان کی اواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے سید احمد افضال کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیہا شرما اور جیکی بھاگنانی کے علاوہ بومن ایرانی بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جب کہ یہ فلم مرحوم اداکار فاروق شیخ کی اخری فلم ہے جس میں انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے بھارتی سیاست کے گرد گھومتی فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جو جاپان میں تعلیم حاصل کررہا ہوتا ہے اور اس کا والد بھارت کا وزیر اعظم ہوتاہے۔
جو اچانک انتقال کرجاتا ہے جس پر اس 28 سالہ نوجوان کو وزیراعظم بنا دیا جاتا ہے اور یہ کردار اداکار جیکی بھاگنانی ادا کررہے ہیں جب کہ نیہا شرما اس کی محبوبہ کے کردار میں ہیں۔ فلم 28 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔نیہا شرما کا کہنا ہے کہ ’’ینگستان‘‘ میں اسٹوڈنٹ پالیٹکس پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جس کی ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے اور یہ نوجوانوں کو سینما گھر لانے پر مجبور کر دیگی۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت انجوائے کیا اور مجھے پوری امید ہے کہ فلم با کس آفس پر بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔