گلیانہ (نامہ نگار) گلیانہ اور گردونواح میں مرغی کا گوشت کلو کے بجائے لٹروں میں فروخت ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق گلیانہ، ملکہ، سینتھل، منگلیہ اور آمنہ آباد میں مرغی کا گوشت 1000 گرام کی جگہ 900 یا 850 گرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
جبکہ ریٹ بھی اپنی مرضی سے وصول کیے جا تے ہیں ۔کوئی پوچھنے والانہیں ۔ گو شت کی قیمت کلو کے حساب سے وصول کی جاتی ہے لیکن گا ہکوں کو گوشت 100گرام کم دیا جا تا ہے۔
دوکانداروں کا کہنا ہے ہمیں سپلائی میں من کی جگہ 36کلو گوشت دیا جاتا ہے۔ اس لیے ہم بھی گا ہکو ں کو 1000گرام کی جگہ 900گرام گوشت فروخت کرتے ہیں ۔ شہریوں نے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سمیت اعلی حکا م سے نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔