وزیرآباد: محلہ شیش محل میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے، علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ٹی ایم اے عملہ ایک عرصہ سے صفائی کے معاملات کی طرف توجہ نہیں دے رہا یہی وجہ ہے کہ پورا محلہ گندگی کے ڈھیرمیں بدل چکا ہے انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیف افسر صفائی کے معاملات کی طرف توجہ نہیں دیتا، بار بار شکایتوں کے بعد اگر عملہ صفائی محلہ میں آہی جائے تو نالیوں سے غلاظت نکال کر رستوں پر ڈھیر لگا جاتے ہیں جس سے ان کے مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے ناصرف صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اہل علاقہ نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔